امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری، رات کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

4 • 26 Jan 2026

مری میں برفانی طوفان کی پیشگوئی کے تحت ڈی پی او نے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ڈی پی او ڈاکٹر رضا تنویر سپرا کے مطابق آج شام سےکل شام تک مری میں شدید برفباری کا امکان ہے، سیاح اور شہری رات کے وقت مری کا سفر کرنے سے مکمل گریز کریں، مری میں درجہ حرارت گرنے سے سڑکوں پربرف کی شیشےجیسی سخت تہہ بن سکتی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ برف والی سڑک پرگاڑی کے بریک کام نہیں کرتے، رات کا سفرخطرناک ہوسکتا ہے، اندھیرےاور دھند میں برف ہٹانے والی مشینری کاکام کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، ٹائروں پر'اسنوچین' کے بغیر کسی گاڑی کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں ملےگی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مری روانگی سے قبل گاڑی کا فیول ٹینک فل رکھیں، مکینیکل فٹنس چیک کرلیں، بریک، وائپرز، ہیٹر اور ڈی فوگر کا درست ہونا یقینی بنائیں، برف والی سڑکوں پر رفتار کم اوراگلی گاڑی سے 50 میٹر دور رہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی میں ہیٹر چلےتو شیشےکھلے رکھیں، آکسیجن کی کمی جانی نقصان کرسکتی ہے، دھند اور برفباری میں فوگ لائٹس اور ہیزرڈ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شاہراہوں یا ڈھلوانوں پر گاڑی پارک نہ کریں تاکہ برف ہٹانے میں رکاوٹ نہ ہو۔ ڈی پی او نےکہا کہ چیک پوسٹوں پرتعینات پولیس کی ہدایات پرسختی سےعمل کریں، ہنگامی صورتحال یاحادثے پر فوری پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کریں۔
More News