امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

بشیربلور پختون قوم کیلئے بہادری کی مثال تھے،ایمل ولی

1,15 • 23 Dec 2025

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے شہید بشیر بلور کی 13 ویں برسی کے موقع پر بشیر احمد بلور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے شہید بشیر بلور کی 13 ویں برسی کے موقع پر بشیر احمد بلور کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید بشیر احمد بلور پختون قوم کیلئے بہادری، خدمت اور قربانی کی زندہ مثال تھے،شہید بشیر بلور کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد مشعلِ راہ ہے،باچا خان کے پیروکار کبھی ظلم اور دہشت کے آگے سر نہیں جھکاتے۔ایمل ولی نے کہا کہ 13ویں برسی کے موقع پر شہید امن بشیر احمد بلور کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،پختون سرزمین پر قیامِ امن کیلئے شہید بشیر بلور کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، آج صوبے کے عوام عدم تحفظ، ناانصافی اور دہشت گردی کے نرغے میں ہیں،صوبائی اور وفاقی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے اور قانون کی بالادستی میں ناکام ہو چکی ہیں،پختونوں کا خون بہہ رہا ہے، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار آزاد گھوم رہے ہیں،حکمران ذاتی مفادات اور سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں، حکمران عوام کے تحفظ کو نظر انداز کر رہے ہیں، اے این پی امن، جمہوریت اور انسانی وقار کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی، اے این پی باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے پر قائم ہے، دہشت گردی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔۔
More News