لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کینسر سے صحتیاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی: نعمان اعجاز

3 • 27 Aug 2026

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا کہ انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور صحت یاب ہونے میں سورۃ الرحمٰن نے بہت مدد کی۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے سے متعلق انکشاف کیا۔ اداکار نے بتایا کہ مجھے 2024 میں کان کے پاس کینسر کی تشخیص ہوئی، جس دن مجھے کینسر کا معلوم ہوا اس دن میں نے نماز میں آسمان کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں نے کبھی کسی کے ساتھ غلط یا برا نہیں کیا، کبھی کسی کا حق نہیں مارا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے بندے کو کسی کام کیلئے بھیجا ہوتا ہے، میں نے اللہ سے کہا اگر میری ضرورت ہے تو مجھے فوری بلا لے، میں اپنی فیملی کو تکلیف میں نہیں دیکھنا چاہتا۔ نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں نے اللہ سے دعا کی کہ میں ہسپتالوں کے چکر نہیں لگانا چاہتا، کیموتھیراپی جیسے تکلیف دے عمل سے نہیں گزرنا چاہتا، اس لیے میں روز رات کو بہت کچھ پڑھ کر اس امید سے سوتا تھا کہ صبح نہیں اٹھوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کی بات لوگوں کو پتا چلی تو میرے بہت اچھے ایک دوست ہیں انہوں نے مجھے سورۃ الرحمٰن پڑھنے کا کہا، اس دن کے بعد سے آج تک میں سورۃ الرحمٰن پڑھتا ہوں، مجھے لگتا ہے مجھے بچانے میں سورۃ الرحمٰن کا ایک بہت بڑا کردار ہے، پھر میرا کامیاب آپریشن ہوا اور ٹیومر نکال دیا گیا، 23 جولائی 2024 کو میری پہلی کیموتھیراپی شروع ہونے تھی اور 22 جولائی کو مجھے ڈاکٹرز نے بلایا اور بتایا کہ ہمیں کوئی بھی چیز نہیں ملی اس لیے کیموتھراپی کی ضرورت نہیں۔
More News