لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

2 • 27 Aug 2026

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورۂ انگلینڈ 2 ستمبر سے شروع ہوگا، جہاں قومی جونیئر ٹیم ارنڈیل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں واحد یوتھ ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جبکہ دورے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 یوتھ ون ڈے میچز بھی شامل ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر فرحان یوسف کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، فرحان یوسف نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کو اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل جتوانے میں قیادت کی تھی۔ سکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز محمد صیام، عبدالصبحان، رضوان اللہ اور عمر زیب شامل ہیں جبکہ اسپن کے شعبے میں محمد حذیفہ اور نقاب شفیق کا شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں علیان سلمان، احمد حسین، جہانگیر بلال اور حایم خان شامل ہیں۔ حمزہ ظہور اور عبدالقادر کو بطور وکٹ کیپر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ فرحان یوسف کے علاوہ عثمان خان اور حسنین عباس ڈار بطور بیٹر شامل ہیں۔ فرحان یوسف (کپتان)، عبدالقادر، عبدالسبحان، احمد حسین، عالیان سلمان، حمزہ ظہور، حسنین عباس ڈار، ہیام خان، جہانگیر بلال، محمد صیام، محمد حذیفہ، نقاب شفیق، رضوان اللہ، عمر زیب اور عثمان خان شامل ہیں۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دورۂ انگلینڈ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کی۔ پاکستان انڈر 19 اسکواڈ 30 اگست کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوگا۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 2 سے 5 ستمبر تک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد ون ڈے سیریز 9، 12، 14 اور 16 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ کوچ ہوں گے جبکہ راؤ افتخار انجم فاسٹ بولنگ کوچ، زوہیب خان سپن بولنگ کوچ اور ہمایوں فرحت فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ شاہد انور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ ک
More News