پاکستان کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار والا نیا بولر مل گیا
2 • 27 Aug 2026
قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں سے متاثر کیا
پاکستان کرکٹ میں تیز رفتار فاسٹ بولرز کی روایت کو آگے بڑھانے کے لیے جھنگ سے ایک باصلاحیت نوجوان سامنے آگیا ہے۔
قیوم خان نے تقریباً 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ GeographicReference
پی سی بی نے نوجوان فاسٹ بولر کو خصوصی تربیت کے لیے لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ہے۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے قیوم خان نے حال ہی میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی رفتار اور بولنگ صلاحیتوں سے متاثر کیا۔
نوجوان بولر نے وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔
قیوم کی غیر معمولی رفتار نے انہیں پاکستان کے اگلے ایکسپریس فاسٹ بولر کے طور پر توجہ کا مرکز بنا دیا ہے