لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کا رضوان اور سلمان علی آغا کو ٹیم میں برقرار رکھنے اور سعود شکیل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

2 • 27 Aug 2026

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو پلیئنگ الیون میں برقرار رکھنے اور سعود شکیل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ہیڈنگلے لیڈز میں انگلینڈ کے ہاتھوں اننگز اور 103رنز سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ٹیم مینجمنٹ لارڈز ٹیسٹ میں سابق کپتان اور تجربے کار وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ غازی غوری کو ٹیسٹ ڈیبیو کروا رہی ہے اور لیڈز میں بابر اعظم کی عدم موجودگی میں قیادت کرنے والے سلمان علی آغا کو لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ البتہ اطلاعات کے مطابق جمعرات سے لارڈز پر شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں دونوں ہی سینیئر کھلاڑی شامل ہوں گے۔ 46 ٹیسٹ کھیلنے والے 34 سال کے محمد رضوان کے علاوہ 28 ٹیسٹ کھیلنے والے 32 سال کے سلمان علی آغا 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ جبکہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی ایک میچ کی غیر حاضری کے بعد ٹیم میں شمولیت کے نتیجے میں 30 سال کے سعود شکیل جنہوں نے لیڈز ٹیسٹ میں 5 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی تھی، انہیں ڈراپ کیا جائے گا۔ قومی اسپنر علی عثمان کی جانب سے لیڈز میں 95 رنز دے کر 5 وکٹیں لینے کے بعد اس بات کا قوی امکان تھا کہ پاکستان 16 ٹیسٹ میں 28.81 کی اوسط سے 77 وکٹ لینے والے خیبر پختونخواہ کے 32 سال کے دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کو بطور دوسرا اسپنر لارڈز میں میدان میں اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ تاہم کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس میں خلاصہ کیا کہ علی عثمان کیساتھ دوسرے اسپنر کی حیثیت سے سلمان علی آغا ان کی پہلی چوائس ہیں ۔ کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں شمولیت کے بعد دوسری تبدیلی ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپن ٹرینیڈاڈ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عبید شاہ ہوں گے، جنہیں خرم شہزاد کی جگہ کھلانے کی تجویز زیر غور ہے۔
More News