لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم سسٹم نہ ہونےکا انکشاف

1 • 27 Aug 2026

اسلام آبادکے پمز اسپتال میں آگ لگنےکے واقعےکے بعدکراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں فائر الارم سسٹم نہ ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آبادکے بڑے سرکاری اسپتال پمز میں آگ لگنےکے واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعےکے بعد کراچی کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی کے انتظامات کے فقدان کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے عباسی شہید اسپتال میں صرف 13 فائر ایکسٹنگوشرز موجود ہیں۔ اسپتال میں موجود عملے کو فائر ڈرل یا فائر سیفٹی کی باقاعدہ تربیت بھی نہیں دی گئی، جب کہ اسپتال میں فائر الارم سسٹم بھی نصب نہیں اور ہنگامی اخراج کے لیےکوئی مخصوص راستہ بھی نہیں ہے۔ عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ سیکڑوں اور او پی ڈی میں ہزار سے زائد مریض آتے ہیں۔ عباسی شہید اسپتال کے 2 جنریٹرز میں سے ایک بیک اپ کے لیے مختص ہے۔ ایم ایس عباسی شہید اسپتال نے جیونیوز کو بتایا کہ اسپتال میں فائر سسٹم سے متعلق مزید اقدامات کررہے ہیں۔ دوسری جانب جناح اسپتال کے ہر وارڈ میں فائر ایکسٹنگوشرز تو ہیں تاہم ان میں سے متعدد غیر فعال ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں آخری فائر ڈرل 2017 میں ہوئی تھی۔ اسپتال میں فائر الارم سسٹم بھی نصب نہیں ہے۔ جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال کے مطابق فائر فائٹنگ کی ٹیم بنانی ہے، اسپتال کے ہر وارڈ میں ایک فائر ایکسٹنگوشرز ہے، سندھ حکومت کو عملےکی مزید ٹریننگ کے لیے خط لکھیں گے۔ ادھر سول اسپتال میں 180 فائر ایکسٹنگوشرز اسپتال کے ہر وارڈ میں موجود ہیں تاہم یہاں بھی سیفٹی انتظامات آئیڈیل نہیں۔
More News