لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

سعودی عرب کا اسلام آباد کے پمز اسپتال سانحے پر تعزیت و افسوس کا اظہار

1 • 27 Aug 2026

اسلام آبادکے پمز اسپتال سانحے پر سعودی عرب نے تعزیت و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتےہیں، پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 14 جاں بحق ہوگئے۔
More News