لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

پہلا ٹیسٹ: انگلینڈکیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام، پوری ٹیم 171 پر ڈھیر ہوگئی

2 • 19 Aug 2026

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں  پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 48.1 اوور میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اذان اویس اور امام الحق نےکیا لیکن اذان اویس اننگز کی پہلی ہی گیند پر رابنسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جبکہ 6 کے مجموعے پر شان مسعود کو بھی رابنسن نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔ ان کے بعد امام الحق اور عبداللہ شفیق نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم دونوں بالترتیب 42 اور 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے علاوہ کوئی اور پاکستانی بلے باز انگلش بالرز کا مقابلہ نہ کرسکا۔ سلمان علی آغا21 نے، خرم شہزاد نے 14اور محمد رضوان نے 12 رنز بنائے۔ انگلینڈکی جانب سے اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے پانچ پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی فائنل الیون میں امام الحق، اذان اویس، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، علی عثمان ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انگلینڈکی ٹیم میں کپتان جوروٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی اسمتھ،گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔
More News