لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

شراب پی کر گاڑی چلانے کا کیس: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سزا یافتہ قرار، جرمانہ عائد

2 • 18 Aug 2026

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں سزا یافتہ قرار دے کر ان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ڈیوڈ وارنر کے شراب پی کر گاڑی چلانے کے کیس کی آسٹریلوی عدالت نے سماعت کی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر کے اعترافِ جرم کے بعد اب عدالت نے انہیں سزا سنائی ہے، وارنر پر 1500 آسٹریلوی ڈالرز جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دورانِ سماعت ڈیوڈ وارنر کے وکیل اویس احمد نے عدالت سے ان کو سزا یافتہ قرار نہ دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارنر کی غلطی کو دنیا بھر میں میڈیا نے کور کیا، ان کے مالی معاہدوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ شراب پی کر گاڑی چلانے کی حوصلہ شکنی کے لیے پیغام دینا بہت اہم ہے، جس سے ڈیوڈ وارنر کے دوبارہ جرم کرنے کا امکان کم ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو اب گاڑی چلانے کے لیے انٹر لاک ڈیوائس بھی استعمال کرنا ہو گی، انٹر لاک ڈیوائس کا لائسنس حاصل کرنے اور ڈیوائس گاڑی میں لگوانے کے بعد وہ ڈرائیو کر سکتے ہیں۔ انٹر لاک ڈیوائس الکوحل کی موجودگی میں گاڑی کو اسٹارٹ ہونے سے روک دے گی۔ واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر پاکستان سپر لیگ کے دوران چھٹیوں کے لیے سڈنی گئے تھے، سڈنی میں ڈیوڈ وارنر کا رینڈم بریتھ ٹیسٹ ہوا، وہ شراب پی کر ڈرائیو کر رہے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کی جگہ پر پہنچنے سے قبل گاڑی میں سوار ساتھی کے ساتھ سیٹ بھی تبدیل کی تھی۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ ماہ شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
More News