لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

عائزہ خان اور دانش تیمور کے درمیان علیحدگی کی افواہیں، اداکارہ نے ردعمل دیدیا

3 • 18 Aug 2026

پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے شوہر دانش تیمور سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند نمایاں تبدیلیاں کیں، اس کے علاوہ ان کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کے علاوہ دانش کے ہمراہ تصاویر بھی ہٹادی گئیں جس پر مداح خاصے حیران ہوئے۔ اداکارہ کی نجی زندگی سے متعلق چہ مگوئیوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب انہوں نے اپنے شوہر دانش تیمور کے ڈرامے ’ہمراہی‘ کے فائنل کی سنیما پریمیئر تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تاہم اب عائزہ خان نے ایک فین پیج کی جانب سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور جعلی ہیں۔ عائزہ کے اس ردعمل کے بعد مداحوں نے بھی سوشل میڈیا پر مختلف انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے جوڑے سے علیحدگی نہ کرنے کی اپیل کی جب کہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ اگر افواہیں بے بنیاد ہیں تو عائزہ نے دانش تیمور کے ساتھ تصاویر کیوں ہٹائیں؟ خیال رہے کہ عائزہ خان اور دانش تیمور کو شوبز انڈسٹری کی معروف ترین جوڑی سمجھا جاتا ہے اور یہ وہ جوڑی ہے جسے مداح بھرپور پسند کرتے ہیں۔
More News