لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

آج آسمان پر 6 سیارے ایک ساتھ قطار میں نظر آئیں گے

6 • 12 Aug 2026

لاہور: (ویب ڈیسک) 12 اگست کو آسمان پر 6 سیاروں کی نایاب فلکیاتی قطار دیکھنے کا موقع ملے گا، مشتری، عطارد، مریخ، زحل، یورینس اور نیپچون ایک ہی سمت میں دکھائی دیں گے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق 6 سیاروں کی یہ قطار طلوعِ آفتاب سے قبل دیکھی جاسکے گی، سیارے مشرقی افق سے جنوب مغربی آسمان تک ایک قوس کی شکل میں نظر آئیں گے۔ ماہرین کے مطابق سیارے خلا میں حقیقتاً ایک سیدھی لائن میں موجود نہیں ہوں گے، بلکہ زمین سے مشاہدے کے دوران ان کا ایک ہی سمت میں دکھائی دینا ’پلینٹری پریڈ‘ کہلاتا ہے۔ مریخ اور زحل نسبتاً آسانی سے عام آنکھ سے دیکھے جاسکیں گے، جبکہ عطارد اور مشتری افق کے قریب ہونے کے باعث ان کا مشاہدہ قدرے مشکل ہوگا۔ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا بائنوکیولر کی ضرورت ہوگی، جبکہ صاف اور کھلے مشرقی افق سے اس فلکیاتی منظر کا نظارہ بہتر رہنے کی توقع ہے۔ فلکیاتی شائقین کے لیے 12 اگست کی رات ایک اور اہم نظارہ بھی موجود ہوگا، اس روز پرسیڈ میٹیور شاور بھی عروج پر ہوگا۔ ماہرین کے مطابق نئے چاند کے باعث آسمان نسبتاً تاریک ہوگا، جس سے شہابیوں کا نظارہ بہتر ہونے کی توقع ہے۔ یوں 12 اگست کو سیاروں کی صف بندی سمیت متعدد اہم فلکیاتی مظاہر آسمان پر دیکھنے کو ملیں گے۔
More News