لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

فلمی صنعت کے سینئر ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر قدیر ناز طویل علالت اور بے روزگاری کے کٹھن دور کے بعد انتقال کرگئے۔

3 • 11 Aug 2026

قدیر ناز طویل عرصے سے پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے اور انہوں نے کئی کامیاب فلمی ہدایت کاروں کے ساتھ بطور معاون ہدایت کار کام کیا۔

فلمی صنعت کے بحران کے باعث قدیر ناز کچھ عرصہ ہدایت کار پرویز ملک کے صاحبزادوں کے پروڈکشن ہاؤس سے بھی منسلک رہے۔ پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے اسلام آباد سے کام ختم کرکے کراچی منتقل ہونے کے بعد قدیر ناز واپس لاہور آگئے اور دوبارہ فلمی دنیا میں کام کی تلاش شروع کردی۔ انہوں نے بطور ہدایت کار بھی ایک آدھ فلم بنائی، جن میں عارف جمشید سہروردی کی فلم "زمانہ 420" بھی شامل ہے۔ طویل عرصے تک فلمی صنعت سے وابستہ رہنے کے باوجود قدیر ناز زندگی کے آخری ایام میں روزگار کے مسائل سے دوچار رہے اور بالآخر بے روزگاری کے دوران ہی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ فلمی حلقوں کے مطابق قدیر ناز انتہائی نیک سیرت، محنتی اور خوش اخلاق انسان تھے۔ ان کے انتقال پر فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔
More News