لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

شاہ رخ کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی، انہیں اچھا اداکار سمجھتا ہوں: فردوس جمال

3 • 08 Aug 2026

پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔

فردوس جمال نے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ سپر اسٹار تو ہیں لیکن اچھے اداکار نہیں جس کے بعد ان کا یہ بیان کافی وائرل ہوا تھا۔ تاہم اب حال ہی میں فردوس جمال نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شاہ رخ خان سے متعلق اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ میں نے شاہ رخ کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی، میں اس کو اچھا اداکار سمجھتا ہوں اور شاہ رخ خان کو دلیپ کمار کا ہی ایک تسلسل سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کا ایک مخصوص طرزِ فکر ہوتا ہے، میرا تعلق دلیپ کمار کے طرزِ فکر سے ہے، شاہ رخ خان بھی ہیں، مختلف اداکار مختلف لوگوں سے متاثر ہوتے ہیں جب کہ میں دلیپ کمار، محمد علی، آغا طالش جیسے اداکاروں سے متاثر ہوں اور میں ان کی نقل کرتا تھا۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ آرٹسٹ کی شروعات نقل ہے، بنیادی طور پر انسان بھی نقال ہے، جب آدم کو پیدا کیا تو اس کو چیزیں کرکے دکھائی گئیں، آدم سے لے کر آج تک ہم نقال ہی کرتے آرہے ہیں اور یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔ پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس جمال نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرا مسئلہ ماہرہ خان نہیں ہے آپ کیوں اسے میرا مسئلہ بنا رہے ہیں؟ وہ میری فیملی ممبر نہیں ہے۔
More News