لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

میکسیکو؛ ٹک ٹاک لائیو کے دوران معروف انفلوئنسر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

3 • 05 Aug 2026

میکسیکو میں سیزر گاستیلم نامی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کو ٹک ٹاک پر لائیو اسٹریمنگ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیزر گاستیلم شمالی ریاست سینالوا کے دارالحکومت کولیاکان کے علاقے ٹریس ریوس میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر اپنے دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک پر لائیو ویڈیو بنا رہے تھے اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد وہاں پہنچے جن میں سے ایک حملہ آور نے قریب سے سیزر گاستیلم پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دونوں حملہ آور فرار ہوگئے۔ سیزر گاستیلم کے ٹک ٹاک پر 5 لاکھ سے زائد فالوورز تھے اور وہ زیادہ تر مزاحیہ ویڈیوز، روزمرہ زندگی کے دلچسپ لمحات اور تفریحی مواد شیئر کرتے تھے۔ انسٹاگرام پر بھی وہ سفر، مہنگی گاڑیوں اور اپنی نجی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے تھے۔ حملے کے وقت سیزر اور ان کے دوست نارنجی رنگ کی وہ جیکٹس اور بیگ پہنے ہوئے تھے جو عام طور پر فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز استعمال کرتے ہیں۔ ابتدا میں پولیس نے مقتول کو ڈیلیوری ورکر سمجھا تاہم بعد میں ان کی اصل شناخت سامنے آئی۔ پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر گولیوں کے خول، قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ تاحال کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی یہ واضح ہو سکا ہے کہ مقتول کو پہلے سے کسی قسم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں یا نہیں۔ یہ پہلا واقعہ نہیں کہ میکسیکو میں کسی سوشل میڈیا شخصیت کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ گزشتہ سال 23 سالہ ٹک ٹاکر ویلیریا مارکیز کو بھی بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک لائیو کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ سیزر گاستیلم کی سوشل میڈیا پوسٹس میں ایک تصویر ایسی بھی تھی جس میں وہ مقتول انفلوئنسر لیوباردو آئسپورو المعروف ’’ایل گورڈو پیروچی‘‘ کی قبر پر موجود تھے۔ لیوباردو کو دسمبر 2024 میں قتل کیا گیا تھا، جس کے بارے میں پولیس کا خیال تھا کہ اس کا تعلق سینالوا کارٹیل کے دو متحارب دھڑوں ’’لاس چاپیتوس‘‘ اور ’’لا ماییزا‘‘ کے درمیان جاری خونریز تنازع سے ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست سینالوا میں ستمبر 2024 سے منشیات فروش گروہوں کے درمیان شدید جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث کولیاکان اور اس کے گردونواح میں امن و امان کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔
More News