لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

مہر بانو کی موت کا مذاق اڑانے والی ریل پر سوشل میڈیا صارفین برہم

3 • 05 Aug 2026

پاکستانی اداکارہ اور مصنفہ مہر بانو کی جانب سے دوستوں کے ہمراہ بنائی گئی ایک ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم صارفین نے اسے مذاق کے بجائے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر بانو نے چند سال قبل ڈراموں اور فلموں سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے منفرد انداز اور بے باک سکرین پریزنس کے باعث اپنی پہچان بنائی۔ اداکارہ ان دنوں دوستوں کے ہمراہ شمالی علاقوں کی سیر پر ہیں، جہاں انہوں نے تفریح کے دوران ایک ایسی ریل بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ریل میں مہر بانو نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی موت کا ڈرامہ رچایا۔ ویڈیو کو پاکستانی نیوز رپورٹنگ کے انداز میں فلمایا گیا، جس میں مہر بانو ایک چٹان پر لیٹی ہوئی دکھائی دیں، جبکہ ان کے دوست رپورٹرز اور اہلِ خانہ کا کردار ادا کرتے نظر آئے۔ویڈیو میں ایسا تاثر دیا گیا ہے جیسے دورانِ سفر مہر بانو کی موت واقع ہو گئی ہو اور ان کے اہلِ خانہ کی چھٹیاں بھی اس افسوس ناک واقعے کے باعث خراب ہو گئی ہوں۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دینے کے بجائے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ موت جیسے حساس موضوع کو مذاق کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔
More News