لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

پاکستان میں شادی شدہ مردوں کو بھی انکے ماں باپ پال رہے ہوتے ہیں جو غلط ہے: ندا یاسر

3 • 05 Aug 2026

پاکستان کی نامور میزبان ندا یاسر نے پاکستان میں شادی شدہ مردوں کو ماں باپ کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کی مخالفت کردی۔

ندا یاسر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماں باپ کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو خود مختار بنائیں اور ان کی شادیاں بھی تب ہی کریں جب وہ کمانے کے قابل ہوجائیں۔ میزبان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرب میں 14 سال کے بچے ہی کچھ نہ کچھ کام کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور 18 سال کی عمر میں اپنے گھر کے کرائے، پڑھائی ان سب کے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔ ندا کا کہنا تھا ہمارے ہاں ایسا نہیں ہے، ماں باپ جب تک پال سکتے ہیں تب تک پالتے ہیں، یہاں پر الٹا نظام ہے یا تو چھوٹا بچہ جس کے کھیلنے کودنے کی عمر ہے وہ پورے گھرانے کو پال رہا ہوتا ہے یا 40،50 سال کا آدمی بھی اپنے ابا کے پیسوں پر پل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں یہ ٹرینڈ بالکل غلط ہے، اس کو آہستہ آہستہ تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں ضرورت ہے کہ بچوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں تاکہ ان کا مستقبل روشن دیکھ سکیں،صرف ڈگری دلانا یا ان کے اخراجات پورے کرنا ہمارے فرائض کا حصہ نہیں، انہیں صحیح سمت میں پرواز کروانا بھی ہمارا فرض ہے۔
More News