لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کیا آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بند ہوگیا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں

6 • 04 Aug 2026

کیا آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اچانک بلاک یا ڈس ایبل ہوگیا ہے؟ اگر ہاں تو ایسا آپ کی غلطی کی وجہ سے نہیں ہوا۔

درحقیقت واٹس ایپ کے اندر ایک مسئلے کی وجہ سے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کے اکاؤنٹس بلاک ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد افراد نے رپورٹ کیا ہے کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہوگئے ہیں اور اندر ریویو کا میسج نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے میٹا نے ایک بیان میں بتایا کہ ایسا ایک مسئلے کی وجہ سے ہوا جسے ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق ان اکاؤنٹس تک رسائی بحال کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر متعدد صارفین نے بتایا تھا کہ اچانک ان کے لیے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی وہ اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں تو واٹس ایپ پر لکھا آتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ اور ڈیوائس کی تفصیلات کو چیک کیا جا رہا ہے تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ آپ ہماری شرائط پر عمل کر رہے ہیں، اس حوالے سے 24 گھنٹوں میں آپ کو بتایا جائے گا۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زیادہ ہے تو اگر یہ مسئلہ زیادہ بڑا نہیں، تو بھی ہزاروں افراد اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ میٹا نے مسئلے کا اعتراف تو کیا مگر یہ واضح نہیں کیا کہ کس خطے کے افراد متاثر ہوئے ہیں یا اس کی بنیادی وجہ کیا ہے۔
More News