لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی

16 • 02 Aug 2026

والدین اور بچوں کی ویزا درخواستیں ایک ساتھ جمع کرانا لازمی ہوں گی

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاح خاندانوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ٹورسٹ ویزا کی سرکاری فیس 15 جولائی سے 15 ستمبر تک معاف کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ سہولت صرف ان بچوں کو حاصل ہو گی جو اپنے والدین کے ساتھ سیاحتی مقصد کے لیے یو اے ای کا سفر کریں گے۔ جبکہ والدین اور بچوں کی ویزا درخواستیں ایک ساتھ جمع کرانا لازمی ہوں گی۔ یہ رعایت پہلے سے متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے بچوں پر لاگو نہیں ہو گی۔ اگرچہ سرکاری ویزا فیس معاف ہو گی، تاہم ٹریول انشورنس، ویزا پروسیسنگ اور ٹریول ایجنسی کے سروس چارجز بدستور ادا کرنا ہوں گے، جو اوسطاً 120 درہم فی بچہ ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام حالات میں بچوں کے ٹورسٹ ویزا پر تقریباً 250 سے 350 درہم خرچ آتا ہے، اس لیے دو بچوں کے ساتھ سفر کرنے والے خاندان 500 سے 700 درہم تک کی بچت کر سکتے ہیں۔ یہ رعایت 30 اور 60 روزہ دونوں ٹورسٹ ویزا پر لاگو ہو گی، تاہم بعد ازاں ویزا میں توسیع کی صورت میں معمول کی فیس ادا کرنا ہو گی، کیونکہ فیس معافی صرف ابتدائی ویزا درخواست تک محدود ہے۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بچوں کی درخواست اپنی درخواست کے ساتھ جمع کرائیں اور ادائیگی سے قبل ٹریول ایجنسی کو اس خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھانے کی خواہش سے ضرور آگاہ کریں۔
More News