لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

فلم کی شوٹنگ کے دوران راشمیکا مندانا شدید زخمی

3 • 02 Aug 2026

ڈاکٹروں نے اداکارہ کو چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دے دیا

بھارتی اداکارہ راشمیکا مندانا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئی ہیں، جس کے باعث انہیں عارضی طور پر تمام پیشہ ورانہ سرگرمیاں روک کر صحت یابی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راشمیکا مندانا ایک آنے والے فلمی منصوبے کی شوٹنگ کے دوران مشکل ڈانس اور ایکشن سیکوئنس کی عکس بندی کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے (ہِپ) پر شدید چوٹ آئی، بتایا جا رہا ہے کہ مسلسل مصروف فلمی شیڈول اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی پرفارمنس کے باعث ان پر پہلے ہی کافی دباؤ تھا۔ رپورٹس کے مطابق طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اداکارہ کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ شدید متاثر ہوا اور پٹھا اپنی جگہ سے الگ ہو گیا، جو ایک سنگین نوعیت کی چوٹ سمجھی جاتی ہے اور اس کے علاج کے لیے طویل آرام اور بحالی کے عمل کی ضرورت ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی چوٹ عموماً پیشہ ور کھلاڑیوں یا سخت جسمانی مشقت کرنے والے افراد میں دیکھی جاتی ہے۔ ڈاکٹروں نے راشمیکا مندانا کو آئندہ چھ ہفتوں تک مکمل آرام کرنے اور ہر قسم کی سخت جسمانی سرگرمی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ متاثرہ کولہا مناسب طریقے سے صحت یاب ہو سکے۔ ابتدائی صحت یابی کے بعد اداکارہ کی باقاعدہ بحالی (ری ہیبیلیٹیشن) کا مرحلہ شروع کیا جائے گا، جس میں فزیوتھراپی اور مخصوص ورزشوں کے ذریعے کولہے کی طاقت، لچک اور حرکت کو بتدریج بحال کیا جائے گا۔ طبی ماہرین ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لینے کے بعد ہی انہیں دوبارہ شوٹنگ کی اجازت دیں گے۔ راشمیکا مندانا گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار کی جا رہی ہیں، وہ بیک وقت متعدد بڑے فلمی منصوبوں، جن میں رنابالی اور میسا شامل ہیں، پر کام کر رہی تھیں جبکہ مختلف پروموشنل تقریبات اور برانڈ مہمات میں بھی مصروف تھیں۔ رپورٹس کے مطابق راشمیکا تقریباً 30 قومی اور بین الاقوامی برانڈز سے وابستہ ہیں، جس کے باعث انہیں مسلسل سفر، طویل اوقات کار اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی پرفارمنس کا سامنا رہتا ہے۔ اداکارہ کی چوٹ کے باعث ان کی زیرِ تکمیل فلموں کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ متعدد اشتہاری مہمات اور پروموشنل سرگرمیوں کو بھی ان کی صحت کے مطابق ازسرِنو ترتیب دیا جا ئے گا۔
More News