دوران پرواز کھڑکی ٹوٹ جانے سے وہاں پھنس جانیوالے شخص کی زندگی کیسے بچی؟
10 • 22 Jul 2026
تصور کریں کہ آپ طیارے پر سفر کر رہے ہوں اور اچانک برابر میں موجود کھڑکی ٹوٹ جائے اور تند و تیز ہوا آپ کو باہر کھینچنے کی کوشش کریں تو کیا ہوگا؟
اس کا تجربہ ایک مسافر کو گزشتہ دنوں ہوا تھا اور اب انہوں نے پہلی بار اس بارے میں میڈیا سے بات کی ہے۔
61 سالہ جوبیسا کارویک نامی شخص 11 دن قبل ریان ائیر کی پرواز میں یونان کے شہر سلانیک سے جرمن شہر میمنگن جا رہے تھے جب انہیں ہزاروں فٹ بلندی پر اس خوفناک تجربے کا سامنا ہوا۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے جوبیسا کارویک اس وقت سو رہے تھے جب ان کی آنکھ اچانک کسی بم پھٹنے جیسے دھماکے سے کھلی اور چند سیکنڈ بعد ان کے ساتھ موجود طیارے کی کھڑکی اپنی جگہ سے نکل گئی اور ہوا کا شدید دباؤ انہیں باہر کی جانب کھینچنے لگا۔
ان لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جوبیسا کارویک نے بتایا کہ ان کا آدھا جسم طیارے کی کھڑکی کے سوراخ سے باہر نکل گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ 'جسم سے خون نکل کر پھیل گیا تھا، چہرے اور ہاتھوں سے خون ٹپک رہا تھا، میں بس ایک لمحے تک ہوش میں رہا، اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں'۔
طیارے کے کیبن میں دباؤ گھٹ جانے کے باعث آکسیجن ماسک مسافروں کے سامنے آگئے تھے۔
جوبیسا کارویک کا سر اور بالائی جسم منجمد کر دینے والی ٹھنڈ کا سامنا کر رہا تھا اور ان کی اہلیہ سوتیلانہ گارکویک نے اپنے شوہر کی زندگی بچانے میں کردار ادا کیا۔
انہوں نے فوری طور پر ان کی ٹانگوں کو پکڑ لیا اور اس وقت تک پکڑے رکھا جب تک دیگر مسافر ان کی مدد کے لیے نہیں آگئے۔

جوبیسا کارویک نے بتایا کہ اگرچہ وہ بچ گئے مگر ذہنی طور پر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور جب بھی آنکھیں بند کرتے ہیں تو اس خوفناک تجربے کے مناظر آنکھوں کے سامنے ابھرنے لگتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ابھی تو میں کسی اور طیارے میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، درحقیقت صرف طیارے کی آواز سن کر ہی تناؤ اور بخار محسوس ہونے لگتا ہے، اس واقعے نے میری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے'۔
کمپنی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کے ایک انجن کا ایک حصہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد اس کھڑکی سے ٹکرایا تھا، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ انجن کے ساتھ ایسا کیوں ہوا۔