لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

حماس کے نئے سربراہ خلیل الحیہ کون ہیں؟

16 • 21 Jul 2026

خلیل الحیہ کے دو بیٹوں سمیت خاندان کے متعدد افراد مختلف اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مئے مقرر ہونے والے سربراہ خلیل الحیہ کا شمار تنظیم کے سینئر اور بااثر رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 2024 میں اسرائیلی حملے میں لقمہ اجل بن جانے والے حماس کے اس وقت کے سربراہ یحیٰ سنوار کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ ان کی تقرری سابق سربراہ کی وفات کے لگ بھگ 2 سال اور غزہ میں حماس کی حکومت تحلیل کیے جانے کے دو ہفتے بعد عمل میں آئی ہے۔ ویکیپیڈیا کے مطابق وہ 5 نومبر 1960 کو غزہ میں پیدا ہوئے اور 1987 میں حماس کے قیام سے ہی اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اس سے قبل وہ ‘مسلم برادرہُڈ’ کا حصہ رہے، جس سے حماس نے جنم لیا۔ وہ 2006 سے فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی منتخب ہوتے رہے ہیں۔ خلیل الحیہ حماس میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، جن میں پولیٹیکل بیورو کے ڈپٹی چیئرمین کا منصب بھی شامل ہے۔ حالیہ برسوں میں تنظیم کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ان کا اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے، خصوصاً اسماعیل ہنیہ اور یحیٰ سنوار کی وفات کے بعد۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق خلیل الحیہ کو حماس کی بیرونِ ملک قیادت کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے اور وہ قطر میں مقیم رہتے ہوئے تنظیم کے سیاسی اور سفارتی امور میں سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، جبکہ شام کے ساتھ حماس کے تعلقات کی بحالی کی کوششوں میں بھی شامل رہے۔ اسرائیلی مظالم کا براہ راست شکار ذاتی طور پر خلیل الحیہ کو شدید نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ان کے خاندان کے متعدد افراد مختلف اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ان کے دو بیٹے بھی شامل ہیں۔ وہ خود بھی کئی بار اسرائیلی حراست میں رہ چکے ہیں۔
More News