لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

وہ انوکھا شہر جہاں اپارٹمنٹ بلڈنگز کے اوپر سے موٹروے گزرتی ہے

10 • 21 Jul 2026

موجودہ عہد میں بلند و بالا اپارٹمنٹ عمارات عام ہوچکی ہیں مگر کیا آپ نے کبھی کسی موٹروے کو ایسی بلڈنگز کی چھت پر دیکھا ہے؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین کے ایک شہر میں واقعی ایسا انوکھا عجوبہ موجود ہے۔ چین کے شہر گوئیانگ میں واقع شوکوشی برج المعروف شوکوشی اوور پاس کی تعمیر 1997 میں مکمل ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی یہ جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کے نیچے متعدد رہائشی عمارات موجود ہیں جن کی چھتوں کے اوپر سے سڑک گزرتی ہے۔ اس شہر میں سستے مکانوں کی قلت ہے تو شہر کی انتظامیہ نے اس برج کے نیچے موجود جگہ کو اپارٹمنٹ عمارات کی تعمیر کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شوکوشی برج کے بالکل نیچے عمارات کی تعمیر کے پیچھے یہ خیال تھا کہ شہر کے قلب میں موجود خالی زمین کو رہائشی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اب اس پل کے نیچے ایک درجن سے زائد اپارٹمنٹ عمارات موجود ہیں اور وہاں رہنے والوں کو اکثر برج سے گزرنے والی ٹریفک کے شور اور ارتعاش کا سامنا ہوتا ہے۔ پل کی تعمیر کے 2 سال بعد 10 رہائشی عمارات کو سستے مکانات کے منصوبے کے طور پر تعمیر کیا گیا اور بتدریج مزید عمارات کی تعمیر بھی مکمل کی گئی۔ وہاں رہنے والے بہت کم افراد مسلسل شور کی شکایت کرتے ہیں، زیادہ تر تو سستے مکانات کے حصول پر خوش ہیں۔ درحقیقت بیشتر افراد تو اس شور اور عمارات کے ارتعاش کو اس منفرد مقام کی کشش قرار دیتے ہیں۔ وہاں رہنے والوں کے لیے حالات کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ نے بتدریج ٹرکوں کو برج سے جانے سے روک دیا تھا جس سے شور اور عمارات کے ارتعاش میں کسی حد تک کمی آئی۔
More News