لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد لاپتا

16 • 21 Jul 2026

افغانستان کے شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ سیلابی ریلوں میں بہنے سے 100 افراد لاپتا ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان میں پیر کو آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد لاپتا ہیں۔ صوبائی دارالحکومت پارون میں دریا کے کنارے قائم دکانوں کی جگہ اب صرف کیچڑ باقی رہ گیا ہے۔ افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق اب تک 20 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں اور زخمی افراد پارون اور نورستان کے دیگر علاقوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ نورستان کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب نے ہوٹلوں اور درجنوں دکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، سیلابی پانی کے بعد شہر میں بڑے بڑے پتھر آ گئے ہیں۔ افغانستان کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے متعدد صوبوں میں مزید بارشوں اور طوفانوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو دریاؤں کے کناروں اور سیلاب کے خطرے والے دیگر علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
More News