لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

رہائش کیلئے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری، کراچی کے حصے میں کونسا نمبر آیا؟

10 • 07 Jul 2026

کیا آپ کو معلوم ہے کہ رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر کونسا ہے؟

گر نہیں تو جان لیں کہ یہ یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہے جس نے مسلسل دوسرے سال آسٹریا کے شہر ویانا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔ اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2026 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔ کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرفیکٹ اسکور حاصل کیا۔ کوپن ہیگن کے بعد دوسرا نمبر مشترکہ طور پر ویانا کے نام رہا۔ آسٹریلیا کے شہروں میلبرن اور سڈنی کے حصے میں بالترتیب تیسرا اور چوتھا نمبر آیا۔ سوئس شہر زیورخ اور جنیوا بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ ایشیا میں رہائش کے لیے سب سے بہتر شہر جاپان کا اوساکا قرار پایا جس کے حصے میں 7 واں نمبر آیا جبکہ آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ 8 ویں نمبر پر رہا۔ کینیڈا کا شہر وینکوور 9 ویں جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو 10 واں بہترین شہر قرار پایا۔ اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے، جو 173 میں سے 170 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال بھی کراچی کے حصے میں یہی نمبر آیا تھا۔ کراچی سے نیچے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا (171)، لیبیا کا شہر تریپولی (172) اور شام کا شہر دمشق (173) رہے۔ ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کے شہروں کی درجہ بندی میں نمایاں تنزلی دیکھنے میں آئی اور ایرانی دارالحکومت تہران 164 ویں نمبر پر رہا۔ سب سے زیادہ کمی عمان کے دارالحکومت مسقط کی رینکنگ میں آئی جو 14 درجے تنزلی سے 123 ویں نمبر پر پہنچ گیا جبکہ کویت سٹی 12 درجے تنزلی سے 105 ویں نمبر پر چلا گیا۔
More News