لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

لیموں کو آپ گھر کے اندر ان حیرت انگیز کاموں کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں

7 • 01 Jun 2026

یہ کوئی راز نہیں کہ پانی میں لیموں کے عرق کو شامل کرنے سے صحت کو فائدہ ہوسکتا ہے، مگر کیا آپ کو اس کے دیگر حیران کن فوائد کا علم ہے؟

لیموں سے آپ اپنے گھر میں کافی کچھ ایسا کرسکتے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ یقیناً آپ اسے لیموں پانی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھا سکتے ہیں، مگر اس سے ہٹ کر بھی لیموں کو گھر کے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور لیموں مختلف چیزوں کی صفائی، بدبو کو دور کرنے اور کیڑوں کو بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ مائیکرو ویو کی صفائی مائیکرو ویو کے اندر اکثر چکنائی اور دیگر چیزیں جم جاتی ہیں اور لیموں کو اس کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ایک کپ میں کچھ مقدار میں پانی اور لیموں کے عرق کو مکس کرکے مائیکرو ویو میں گرم کریں، جس سے چکنائی کی صفائی بہت آسان ہو جائے گی۔ بالوں کی خشکی سے نجات اگر سر میں کھجلی اور خشکی نے آپ کو تنگ کررکھا ہے تو اس سے ریلیف کے لیے 2 چائے کے چمچ لیموں کے عرق کی مالش اپنے سر پر کریں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس سے اپنے بال دھولیں۔ اس عمل کو روزانہ اس وقت تک دہرائیں جب تک خشکی غائب نہ ہوجائے۔ کیڑوں کو دور رکھیں لیموں میں موجود تیزابیت کے باعث یہ گھر سے کیڑوں کو دور رکھنے میں کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ لال بیگ سے لے کر چیونٹیوں تک یہ سب کے لیے مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے کیڑوں سے متاثرہ جگہ کو لیموں کے عرق ملے پانی سے دھولیں یا محض لیموں کے عرق کو ہی متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔ کپڑوں کی سفیدی اپنے سفید کپڑوں کو زیادہ سفید کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کا عرق کپڑے دھونے والے پانی میں ملادیں، آپ کے کپڑے زیادہ جگمگانے لگیں گے جبکہ ان میں لیموں کی خوشبو بھی بس جائے گی۔ برتنوں کو چمکائیں اپنی پتیلیوں اور برتنوں کو اندر اور باہر سے چمکانا چاہتے ہیں؟ تو لیموں کو آدھا کاٹ کر اسے برتن پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر کسی نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔ خراشوں سے ریلیف چھوٹی خراشیں آجانے پر ان پر کچھ قطرے لیموں کا عرق ڈالیں یا روئی کو عرق میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر ایک منٹ تک کے لیے دبا کر رکھیں۔ فریج میں بس جانے والی بو کو دور کرے فریج میں بس جانے والی بو کو ختم کرنے کے لیے روئی یا اسفنج کو لیموں کا عرق سے بھگوئیں اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔
More News