لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

4 • 21 May 2026

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے،بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، تاہم کئی شہروں میں آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری میں بھی بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالم جبہ، کوہستان اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کالام، چترال، بونیر، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور پشاور میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، صوابی، مردان، مالاکنڈ، پارا چنار، کرم اور بنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ ڈی آئی خان، لکی مروت، کرک اور وزیرستان میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میں پشاور میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ موسم گرم رہنے کی توقع ہے، شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ شب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ 20 ملی میٹر بارش اپر دیر میں ہوئی جبکہ میرکھانی میں 17 ملی میٹر، کالام میں 16 ملی میٹر، دروش میں 13 ملی میٹر، میں 12 ملی میٹر اور پٹن میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
More News