لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

آم کے شوقین افراد خبردار ہوجائیں، کہیں یہ شوق مہنگا نہ پڑ جائے

7 • 17 May 2026

آم خریدتے وقت غیر معمولی چمک، تیز رنگت یا کیمیکل جیسی بو سے محتاط رہیں

گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بازار آموں کی خوشبو سے مہک اٹھتے ہیں۔ آم پھلوں کا بادشاہ ہے اور گرمی کی آمد کے ساتھ ہی سب کو آموں کا انتظار بھی رہتا ہے۔ لیکن یہی آم آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آموں کو مصنوعی طریقے سے پکانے کےلیے ممنوعہ کیمیکل کیلشیم کاربائیڈ استعمال کیا جاتا ہے، جو انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کیلشیم کاربائیڈ نمی کے ساتھ تعامل کرکے ایسیٹائیلین گیس پیدا کرتا ہے، جو پھلوں کو جلد پکاتا ہے، تاہم اس میں آرسینک اور فاسفورس جیسے زہریلے مادے شامل ہو سکتے ہیں جو معدے، سانس اور اعصابی نظام پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ آم خریدتے وقت غیر معمولی چمک، تیز رنگت یا کیمیکل جیسی بو سے محتاط رہیں۔
More News