لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

لاہور میں 3 بچوں کے لرزہ خیز قتل کا معمہ حل، ذبح کرنے والی والدہ گرفتار

15 • 24 Apr 2026

شوہر کے کردار پر انگلی اٹھانے کے بعد بیوی نے انتہائی قدم اٹھایا، واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج

لاہور کے علاقے اچھرہ میں واقع شاہ جمال ماشاء اللہ پلازہ کے گھر سے تین بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں، پولیس نے معمہ حل کرتے ہوئے والدہ کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں قائم شاہ جمال ماشاءاللہ پلازہ کے گھے سے تین بچوں کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے وقوعہ کا دورہ کیا اور متضاد بیانات پر پولی پولیس نے متضاد بیان پر والدین اور چچا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، والدین گھر کو تالا لگا کر دوائی لینے کے لیے گئے تھے جبکہ بچے گھر میں اکیلے تھے۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، مقتولین کی لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، معصوم بچوں کو قتل کرنے والے تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ سید ذیشان رضا کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش بتایا کہ شوہر نے اُس کے کردار پر شک کیا اور انگلی اٹھائی جس پر اُس نے طیش میں آکر بچوں کو قتل کردیا۔ دوسری جانب واقعے کا مقدمہ اچھرہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں ملزمہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینیئر افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل، جلد گرفتار کر لیں گے۔
More News