پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا
1 • 29 Sep 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بھی روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے لگیں۔
لاہور کی مارکیٹوں میں مٹر اور میتھی کی قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے جبکہ ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی200 روپے فی کلو سے زائد ہیں۔
شہری کہتے ہیں کہ انہیں اب ضرورت کے مطابق سبزیاں خریدنے سے پہلے بھی کئی بار سوچنا پڑتا ہے۔
شہر میں پھلوں کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اچھے معیار کے سیب 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت ہورہے ہیں۔
شہریوں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی بڑھتی قیمتوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔