’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم

1 • 18 Sep 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ احتجاج کا شوق نہیں، حکومت آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردے تومارچ منسوخ کر دیں گے۔

خیبر پختونخوا میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 20 ستمبر سے لانگ  مارچ شروع ہوگا، 23 یا 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، میں کراچی سے ٹرین مارچ کے ذریعے نکلوں گا۔ حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں لیکن حکومت ماننے سےانکار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مارچ کریں گے، اگر  رکاوٹ آئی توپھر اس رکاوٹ کو ختم کرنا ہے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پارٹیوں کے بدلنے سے حالات نہیں بدلتے جن جماعتوں میں مافیا ہو وہ ان کے خلاف کیسے آواز اٹھاسکتےہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو بھی عوامی مسائل کی طرف توجہ دینی ہوگی، نہ معشیت ٹھیک ہوتی ہے نہ امن قائم ہوتا ہے۔خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔
More News