’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم

16 • 29 Sep 2026

چنئی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے بچوں میں مفت سونے کی انگوٹھیوں کی تقسیم شروع کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جون میں اداکار سے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے والے سی جوزف وجے نے تھائی ممن گولڈ رنگ سکیم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس سکیم کے تحت ریاست کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہونے والے نومولود بچے ایک گرام وزنی سونے کی انگوٹھی حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سکیم کے تحت اب تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیداہونے والے بچوں میں سونے کی انگوٹھیوں کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔ تامل ناڈو حکومت کے مطابق اس سکیم کا ایک مقصد سرکاری اسپتالوں میں زچگی کی شرح میں اضافہ کرنا اور ریاست کے طبی اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ دوسری جانب اس سکیم کو تامل ناڈو میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بی جے پی کی رکن تمیلیسائی سوندار راجن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نومولود بچے کو سونے کی انگوٹھی دینے کا اقدام بظاہر خوش آئند ہوسکتا ہے، تاہم خاندانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بنیادی غذائی ضروریات تک قابلِ اعتماد رسائی کی زیادہ فوری ضرورت ہے۔
More News