’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ

1 • 29 Sep 2026

لاہور: پنجاب میں ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کے لیے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت ’ستھرا پنجاب‘ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کی بیشتر تحصیلوں میں ستھرا پنجاب ورکرز کو بر وقت ادائیگی مکمل کرلی گئی ہیں، سیف سٹی کیمروں سے ڈیجیٹل چالان شروع کردیا گیا ہے، لاہور میں اینٹی لٹرنگ اسکواڈ نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے 2156 چالان کیے جب کہ صوبے بھر میں 37 ہزار 852 مقامات پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لیے کوڑے دان رکھ دیے گئے ہیں۔ اجلاس میں صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایات پر قصور، فیصل آباد اور اوکاڑہ کے ایم ڈی ہٹا دیے گئے، ناقص کارکردگی پر ہٹائے گئے ایم ڈی کو دیگرپوسٹنگ نہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صفائی کی ناقص صورتحال پر متعلقہ ایم ڈی کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔ حکومت نے ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کے لیے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
More News