’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

1 • 18 Sep 2026

اسلام آباد میں لانگ مارچ کے قریب ریڈزون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ریڈزون کو جانے والے تمام 5 راستوں کو مکمل طورپربندکر دیا جائےگا، پانچوں راستوں پرکنٹینرز کی 2،2 لیئرز لگا کر بھاری نفری تعینات کی جائےگی۔ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹینڈڈ ریڈزون کو سیل کرکےصرف ہنگامی حالات میں کھولا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تمام نوعیت کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔آئی جی اسلام آباد نے چھٹیوں پر پابندی کا سرکلر جاری کردیا، اسلام آباد پولیس میں اتفاقی، استحقاقی اور بیرونِ ملک جانے کی چھٹی پر پابندی ہوگی۔اسلام آباد پولیس کی چھٹیوں پر پابندی 5 اکتوبر 2026 تک برقرار رہے گی، ہنگامی چھٹی کے علاوہ تمام چھٹیوں پر فوری طور پر پابندی رہے گی۔چھٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو فوری طور پر ڈیوٹی پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
More News