’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا RSN احتجاج کا شوق نہیں، آج ہی پٹرولیم لیوی ختم کردیں تو مارچ منسوخ کر دیں گے: حافظ نعیم RSN ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں RSN اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون، توسیع شدہ ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ RSN لاہور: مجھے شراب پلاکر زیادتی کی گئی، غیرملکی خاتون کا عدالت میں دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا RSN ’ستھر ا پنجاب‘ کے فیلڈ مانیٹرنگ افسر کی ٹریکنک کیلئے باڈی کیم لگانے کا فیصلہ RSN تامل ناڈو کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدا بچوں میں سونے کی انگوٹھیاں تقسیم RSN ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا RSN پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگا RSN ٹرائی سیریز سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا، کپتان جوز بٹلر دورہ پاکستان سے باہر RSN
تازہ خبریں

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو آؤٹ کلاس کر دیا، سیمی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گا

2 • 29 Sep 2026

ناگویا: ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے عمان کو دو کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

جاپان میں کھیلے جا رہے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے ہیٹ ٹریک اسکور کی جبکہ سفیان خان نے دو، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر رہا۔ پاکستان نے پول کے 5 میچز میں سے 4 مین کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ملائیشیا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔ پاکستان نے پانچ میچز میں 28 گول کیے جبکہ پاکستان کے خلاف 8 گول ہوئے۔ پاکستان اور ملائیشیا کے میچ کے بعد ایشین گیمز ہاکی ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، پہلا سیمی فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل ملائیشیا اور کوریا کے درمیان بھی اُسی تاریخ کو ہوگا۔ پول اے کے آخری میچ میں کوریا نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا جبکہ بھارت بنگلادیش کے درمیان میچ جاری ہے۔ بھارت اگر بنگلادیش سے ہار بھی گیا تو وہ بہتر گول اوسط کی وجہ سے گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر رہے گا۔
More News