ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، پروفیسر محمد یونس
16 • 23 Dec 2025
پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات 12 فروری کو مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔
بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا کہنا ہے کہ معزول آمرانہ حکومت کے حامی مبینہ طور پر انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کیلئے لاکھوں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔
ان یونس صاحب کا کہنا تھا کہ معزول حکومت کے رہنما تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، عبوری حکومت کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے بے تاب ہے، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کرا کر اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔