بھارت کو دھول چٹانے والی انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں فتح کا عزم لیے آج زمبابوے روانہ ہوگی
2 • 23 Dec 2025
ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم زمبابوے اور افغانستان کے ساتھ سہ ملکی سیریز کھیلے گی
انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت کو دھول چٹانے والی انڈر 19 ٹیم ورلڈکپ میں فتح کا عزم لیے آج زمبابوے روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کی فاتح پاکستان انڈر 19 ٹیم آج رات اسلام آباد سے ہرارے روانہ ہوگی۔
ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کےساتھ حذیفہ احسان اضافی اسپنر تھے، اب زمبابوے جانے والے اسکواڈ میں اضافی فاسٹ بولر عمرزیب کو حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم ہرارے میں افغانستان اور زمبابوے کے خلاف سہ ملکی سیریز میں حصہ لےگی جس کا افتتاحی میچ 25 دسمبر کو افغانستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم 27 دسمبر کو ہرارے میں افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔
سہ ملکی سیریز کا فائنل 6 جنوری کو کھیلاجائے گا جس کے بعد پاکستانی ٹیم انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لےگی جو 15 جنوری سے 6 فروری تک شیڈول ہے۔