عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا
1 • 23 Dec 2025
عدالت کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نو مئی سمیت دیگر 5مقدمات میں 27 جنوری تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس اسلام آبادمیں بانی پی ٹی آئی کےخلاف 9 مئی اوردیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمد افضل مجوکہ نےکیس پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ پیش ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے۔
عدالت نےبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کردی،نومئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں 27 جنوری تک بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
بانی پی ٹی آئی کےخلاف 9 مئی،اقدام قتل،جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں،بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔