پرائیوٹ حج آپریٹرز نے مقررہ مدت پوری سے پہلے ہی تمام رقوم سعودی عرب میں جمع کروا دیں
1 • 23 Dec 2025
حکومت نے پرائیویٹ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں تبدیل کرنے کی وارننگ دی تھی
پرائیوٹ حج آپریٹرزکاغیرسرکاری عازمین کا حج یقینی بنانےکےلئےکوئیک ایکشن سامنے آیا ہے،مقررہ مدت پوری سےپہلے ہی تمام رقوم سعودی عرب میں جمع کروا دیں ہیں۔
غیرسرکاری عازمین حج کیلئےخوشخبری،پرائیویٹ ٹورآپریٹرز نےڈیڈلائن سےپہلےہی تمام عازمین حج کی رہائش، کھانے پینےسمیت تمام سروسزکی سعودی عرب کوسوفیصد ادائیگی کردی،منیٰ میں رہائش کی بکنگ بھی کروالی گئی،آپریٹرز کےمطابق اس بارکوئی بھی امیدوارحج کی سعادت سےمحروم نہیں رہے گا۔
چئیرمین ہوپ ناصرخان کاکہنا ہےکہ سعودیہ میں درکاررقم سوپرسنٹ پرائیویٹ حج ٹوراپریٹرز کےسعودی ای والٹ میں موجود ہے،پاکستان میں پرائیویٹ حجاج کےلیےسعودی ٹائم لائن کےمقررکردہ وقت سے پہلے منیٰ وعرفات کے پلاٹ کدانہ و طوافہ اپلوڈ کروا لئے ہیں۔
حکومت نےنجی حج آپریٹرزکو عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقل کرنےکیلئے 31 دسمبرکی ڈیڈ لائن دی تھی،ساتھ ہی واضح کردیا تھا کہ مقررہ مدت میں پیسےجمع نہ کروانےکی صورت میں پرائیویٹ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں تبدیل کردیا جائےگا،گزشتہ سال رقم بروقت ٹرانسفرنہ ہونےکی وجہ سے 63 ہزار پاکستانی عازمین،حج ادا نہیں کرسکےتھے ۔