پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق

1 • 15 Oct 2026

پشاور میں تین منزلہ نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی اسکول کی چھت گرنے کا واقعہ دیر کالونی میں پیش آیا جس میں متعدد بچے ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔ ییڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اسپتال میں 33 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ 2 لاشیں نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال میں لائی گئی ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او پشاور میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زیادہ ہے جب کہ نجی اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسکول کے پرنسپل کو بھی حراست میں لےلیا ہے، یہ ادارہ کب بنا تھا، اس کی انکوائری ہو رہی ہے، واقعے تحقیقات ہو رہی ہیں، ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول کی عمارت 3 منزلہ تھی، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے، انکوائری کمیٹی چھت گرنے کی وجوہات کا پتا لگائےگی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنےکے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی، انہوں حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
More News