پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، لاہور ریجن میں 100 سے زائد میچز مکمل۔ چودھری غلام علی نے پروگرام کو پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے اہم قدم قرار دے دیا۔

2 • 15 Oct 2026

۔ پی سی بی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت لاہور ریجن میں سو سے زائد میچز مکمل ہو چکے ہیں، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں نمایاں ہونے لگی ہیں۔

خضرا کرکٹ کلب کے سینئر نائب صدر چودھری غلام علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی حقیقی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹیلنٹ کی تلاش نچلی سطح سے شروع کی جائے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں ثابت کرنے کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اسامہ شارون نیازی اور منیجر کرکٹ آپریشنز عابد حسین کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔ چودھری غلام علی کے مطابق منظم مقابلے، بہتر سہولیات اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ مستقبل کے باصلاحیت کرکٹرز کی شناخت میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول کرکٹ محض ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، جس کی کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی ریجنل، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ تک رسائی سے مشروط ہے۔