پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

2 • 01 Oct 2026

پاکستان، انگلینڈ اورسری لنکا کی تین ملکی ون ڈے سیریز کے آن لائن ٹکٹ 10اکتوبر سے دستیاب ہونگے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹ کم از کم 200 روپے میں دستیاب ہوں گے، آن لائن ٹکٹ 3 اکتوبر سے فروخت ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹ 5 اکتوبر سے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان 3ٹی ٹوئنٹی میچز9سے13اکتوبرتک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کے جنرل ٹکٹ کی قیمت 300 روپے سے شروع ہوں گے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے جنرل ٹکٹ کی کم ازکم قیمت 200روپے مقرر کی گئی ہے۔ پہلے 2ٹی ٹوئنٹی میچزکےوی آئی پی ٹکٹ ہزارروپےسے دستیاب ہوں گے،تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے وی آئی پی ٹکٹ 800روپے سےدستیاب ہونگے۔ پاکستان، انگلینڈ اورسری لنکا کی تین ملکی ون ڈے سیریز کے آن لائن ٹکٹ 10اکتوبر سے دستیاب ہونگے۔
More News