لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

چلتی کار کے بونٹ سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا

10 • 18 Aug 2026

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک خاتون اس وقت حیران رہ گئیں جب سفر کے دوران چلتی ہوئی کار کے بونٹ کے نیچے سے تقریباً 5 فٹ لمبا سانپ باہر نکل آیا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی چھوٹی بیٹی کے لیے فٹ بال کا سامان لینے ماؤنٹ جولیٹ جا رہی تھیں، دورانِ سفر انہوں نے گاڑی کے بونٹ پر ایک بڑا سانپ دیکھا، تاہم کچھ دیر بعد ان کے شوہر نے تصدیق کی کہ وہ واقعی سانپ ہے۔ خاندان نے گاڑی سڑک کے کنارے روکنے کی کوشش کی تاکہ سانپ کو گاڑی سے نکالا جا سکے، تاہم گاڑی مکمل طور پر رکنے سے پہلے ہی سانپ نے چھلانگ لگا دی اور وہاں سے نکل گیا۔ ٹینیسی وائلڈ لائف ریسورسز ایجنسی کی حیاتیاتی تنوع کی ماہر میلوری ٹیٹ کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والا سانپ بظاہرگرے ریٹ سنیک تھا، یہ سانپ زہریلا نہیں ہوتا اور ٹینیسی میں عام پایا جاتا ہے۔ چلتی ہوئی گاڑیوں کے بونٹ یا ونڈ سکرین پر سانپ نظر آنے کے واقعات اس سے قبل بھی سامنے آ چکے ہیں، 2023 میں امریکی ریاست اوکلاہوما کے علاقے دی ولیج میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جہاں مقامی پولیس نے سانپ کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔
More News