لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

امریکی ریاست میں اُلوؤں کو ڈرانے کا انوکھا طریقہ

10 • 13 Aug 2026

واشگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کورل کے دو خالی پلاٹوں میں بلیوں کے پُراسرار کٹ آؤٹس (نقلی بلیاں) نصب کیے گئے۔

جنگلی حیات کے ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر وہاں بسنے والے نایاب نسل کے اُلوؤں کو ڈرا کر بھگانے کے لیے کیا گیا۔ مقامی رضاکاروں کے مطابق ایک پلاٹ پر اُلو کے بل کے قریب ایسی 6 نقلی بلیاں نصب کی گئیں، یہ دونوں پلاٹ حال ہی میں فروخت ہوئے ہیں اور ماہرین کا خیال ہے کہ نئے مالکان نے زمین پر تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل مزید الّوؤں کو یہاں بسنے سے روکنے کے لیے یہ انوکھا طریقہ اپنایا۔ چونکہ بلیاں ان اُلوؤں کا سب سے زیادہ شکار کرتی ہیں، اس لیے کٹ آؤٹس کے ذریعے انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ فلوریڈا میں زمین کے اندر بل بنا کر رہنے والے ان اُلوؤں کو وفاقی قانون کے تحت خصوصی تحفظ حاصل ہے اور متعلقہ محکمے کے اجازت نامے کے بغیر ان کے بلوں کو چھیڑنا یا انہیں بےدخل کرنا سختی سے غیر قانونی ہے۔ وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے پلاٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی اقدامات کر رہے ہیں۔ تنظیم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان نایاب پرندوں کی جان بچانے کے لیے اپنی پالتو بلیوں کو بھی گھروں کے اندر تک محدود رکھیں۔
More News