لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

کافی فرآگ نامی مینڈک کی نئی نسل دریافت

10 • 08 Aug 2026

سان ہوزے: (ویب ڈیسک) کوسٹا ریکا کے لاس سانتوس خطے میں سائنسدانوں نے مینڈک کی ایک نئی نسل دریافت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مینڈک کو سائنسی نام Isthmohyla nacientes دیا گیا ہے، اسے عام طور پر "کافی فراگ" (Coffee Frog) کہا جا رہا ہے۔ یہ ایک چھوٹا، سبز رنگ کا درختی مینڈک ہے جو زیادہ تر رات کے وقت سرگرم ہوتا ہے۔ یہ کوسٹا ریکا کے وسطی بحرالکاہل کے علاقے خصوصاً تارازو، ڈوتا اور لیون کورٹس کے پہاڑی علاقوں میں پایا گیا ہے۔ یہ مینڈک کافی کے باغات اور ان سے ملحقہ چشموں اور ندی نالوں کے ماحول میں رہتا ہے، نر مینڈک رات کے وقت مادہ کو متوجہ کرنے کے لیے آواز نکالتے ہیں، جس دوران ان کا شفاف حلق نمایاں طور پر پھول جاتا ہے۔ اس دریافت کی خاص بات یہ ہے کہ نئی نسل ایسے علاقے میں سامنے آئی ہے جو کوسٹا ریکا کی اہم کافی پیدا کرنے والی پٹی بھی ہے، ماہرین کے مطابق کافی کی کاشت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار ادویات اور زرعی کیمیکلز اس مینڈک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں کیونکہ ان کے اثرات ان پانیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں مینڈک کے بچے نشوونما پاتے ہیں۔
More News