لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

دنیا کے سب سے کم عمر کالج پروفیسر سے ملیے جو محض 18 سال کی عمر میں اس عہدے پر پہنچ گیا۔

10 • 05 Aug 2026

دنیا کے سب سے کم عمر کالج پروفیسر سے ملیے جو محض 18 سال کی عمر میں اس عہدے پر پہنچ گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے ناتھن تھامس دنیا کے کم عمر ترین کالج پروفیسر ہیں جو 18 سال 346 دن کی عمر میں پروفیسر بنے تھے۔ یہ اگست 2023 کی بات ہے جب ناتھن تھامس نے فلوریڈا کے میامی ڈاڈی کالج میں پڑھانا شروع کیا۔ ناتھن تھامس بچپن سے ہی بہت زیادہ ذہین تھے اور 10 سال کی عمر میں کالج میں پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ اب ان کی عمر 21 سال ہوچکی ہے اور ان سے قبل دنیا کے کم عمر ترین مرد پروفیسر کا ریکارڈ 306 برسوں تک کولن میککلورین کے پاس رہا تھا جو 19 سال کی عمر میں پروفیسر بنے تھے۔ اسی طرح خواتین میں یہ ریکارڈ 2008 میں عالیہ صبور نے اپنے نام کیا تھا جن کی عمر اس وقت 18 سال 362 دن تھی، یعنی ناتھن تھامس سے 16 دن زیادہ۔ ناتھن تھامس نے 10 سال کی عمر میں میامی ڈاڈی کالج میں ہی پڑھنا شروع کیا تھا اور 14 سال کی عمر میں فلوریڈا انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 18 سال کی عمر میں انہوں نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹری ڈگری حاصل کی۔ اب وہ آن لائن کورسز پڑھاتے ہیں جبکہ یونیورسٹی آف میامی اسکول آف لا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پڑھ رہے ہیں۔ ان کے مطابق وہ intellectual پراپرٹی لا کے شعبے میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
More News