لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک اور شاندار اعزاز RSN فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ RSN مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ملبہ نہیں ڈالوں گا، سیریز کے بعد فیصلہ کریں گے کس کو نکالنا ہے، ہیڈکوچ سرفراز احمد RSN پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر ورلڈکپ میں 11ویں پوزیشن حاصل کرلی RSN میاں حمزہ فضل کا کرکٹ کے فروغ کے لیے شاندار اقدام — کینٹ زون ٹی ٹوئنٹی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی مکمل اسپانسر شپ کا اعلان RSN پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، اہم علاقوں کیلئے الرٹ جاری RSN فیلڈ مارشل کا دفاعی صنعتی کمپلیکس کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ RSN امریکی صدر ٹرمپ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے معاہدے کا اعلان RSN عثمان وزیر کی اگلی انٹرنیشنل فائٹ 26 ستمبر کو تھائی لینڈ میں ہوگی RSN اردوان اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ، ترک صدر نے کھری کھری سنادی RSN
تازہ خبریں

ڈرائیونگ مشکل محسوس ہونے پر شاپنگ کیلئے ہیلی کاپٹر میں دکان پر جانے والا شخص

10 • 05 Aug 2026

اگر آپ کو بازار سے کسی دکان سے سامان لینا جانا ہو تو کیسے جائیں گے؟ زیادہ تر افراد پیدل جاتے ہیں یا کسی گاڑی کا انتخاب کرتے ہیں۔

مگر کیا آپ ہیلی کاپٹر پر کسی دکان پر جانا پسند کریں گے کیونکہ ڈرائیونگ کے لیے فاصلہ بہت زیادہ محسوس ہو رہا ہوگا؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر امریکا میں ایسا ہی حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ امریکی ریاست وسکنسن کی واشنگٹن کاؤنٹی کے حکام نے بتایا کہ ایک 69 سالہ شخص کو آؤٹ ڈور ریٹیل اسٹور پر جانا تھا تو اس کو لگا کہ ڈرائیونگ کے لیے فاصلہ بہت زیادہ ہے تو اس نے ہیلی کاپٹر سے وہاں جانے کا فیصلہ کیا۔ مقامی پولیس کی جانب سے لوگوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر اسٹور کے باہر پارک کرنے پر شکایات کی گئی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کا تعلق Rosendale سے تھا اور وہ دکان پر ہیلی کاپٹر اڑا کر پہنچا کیونکہ یہ دکان اس کے گھر سے 50 میل دور ایک گھنٹے کی ڈرائیو کے فاصلے پر تھی۔ پولیس کی جانب سے 69 سالہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ہیلی کاپٹر اڑا کر وہاں لے جانے والے اس شخص کو کسی قسم کی کارروائی کا سامنا بھی نہیں ہوا کیونکہ اس کے پاس پائلٹ لائسنس موجود تھا جبکہ اس نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتارا اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے تمام اصولوں پر عمل کیا۔ حکام کے مطابق یہ بس بازار سے شاپنگ کرنے کا منفرد انداز تھا تاکہ ٹریفک کا سامنا نہ ہو۔
More News