امریکی ریاست میزوری میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال، رہائشی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذ RSN پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اورگورننگ باڈی میں اختلافات، آزاد کشمیر انتخابات بائیکاٹ پر پی ٹی آئی تاحال فیصلہ نہ کرسکی RSN ناروےکے اسٹار فٹبالر ارلنگ ہالینڈ سے مشابہت نے روسی ماڈل کی قسمت بدل دی RSN شہید رہنما سید علی خامنہ ای اور تمام شہدا کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، ایرانی سپریم لیڈر RSN وفاقی کابینہ میں ردو بدل اور نوجوان و نئے چہروں کی شمولیت کا امکان، وزیراعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی RSN سرگودھا میں رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا RSN گیت ’خسارہ‘ کا خیال اُس وقت آیا جب اسکی کوئی شاعری بھی نہیں تھی بس ذہن میں ٹون تھی: عبد الحنان RSN شادی کا فیصلہ میرا تھا، اس معاملے میں کسی کو الزام نہیں دے سکتی: میرا سیٹھی RSN فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو RSN پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس پر کیوں نہیں؟ فیصل قریشی نے وجہ بتا دی RSN
تازہ خبریں

انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

7 • 15 Jun 2026

اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔

انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ درحقیقت پروٹین کے حصول کے لیے انڈے سب سے آسان اور سستا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔ تو اس کو کھانے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں جانیں۔ مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اگر آپ انفیکشنز اور دیگر امراض سے تحفظ چاہتے ہیں تو روزانہ ایک انڈہ کھانا چاہیے۔ ایک تحقیق کے مطابق ایک انڈے میں سلینیم نامی جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ تھائی رائیڈ ہارمون کو ریگولیٹ کرتا ہے جس سے مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔ کولیسٹرول کی سطح متاثر نہیں ہوتی انڈوں میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے یعنی 212 ملی گرام، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ جسم خود بھی کولیسٹرول بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق انڈے ہماری کولیسٹرول پروفائل کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ امراض قلب سے تحفظ جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زیادہ انڈے کھانے سے امراض قلب کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ محققین کے مطابق ایسے افراد میں بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ جسمانی توانائی میں اضافہ انڈوں میں وٹامن بی 2 کی ایک قسم ریبوفلیوین موجود ہوتی ہے۔ یہ وٹامن جسم کا حصہ بننے والی خوراک کو ایندھن میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے مختلف کاموں کے لیے توانائی ملتی ہے۔ درحقیقت انڈوں کو جسمانی توانائی میں اضافہ کرنے والی چند بہترین غذاؤں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔ جِلد اور بالوں کے لیے بھی مفید وٹامن بی صحت مند جِلد، بالوں، آنکھوں اور جگر کے لیے بھی ضروری مانا جاتا ہے۔ انڈے اس وٹامن کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 5 اور بی 12 سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو اعصابی نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ دماغی صحت بہتر بنائے انڈوں کو دماغ کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں شامل ایک جز کولین دماغی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ کولین کی کمی مختلف دماغی امراض اور افعال کی کارکردگی میں تنزلی لانے کا باعث بنتی ہے۔ تناؤ سے تحفظ انڈوں میں ایسے ضروری امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان کی کمی سے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں کا استعمال ذہنی تناؤ میں نمایاں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط بنائے انڈے وٹامن ڈی فراہم کرنے والی چند غذاؤں میں سے ایک ہے جو صحت کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری وٹامن ہے۔ انڈوں سے کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں یہ جز ہڈیوں اور دانتوں کے لیے کتنا ضروری ہے۔ پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے زیادہ پروٹین والی غذاؤں سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بے وقت کھانے کی خواہش کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انڈوں میں شامل زیادہ پروٹین اس حوالے سے فائدہ مند ہے، جس سے جنک فوڈ کی خواہش کم ہوتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی دیر تک برقرار رہتا ہے۔ جسمانی چربی گھٹ جاتی ہے انڈے چربی کو تیزی سے گھلانے کا کام بھی کرتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اگر جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انڈوں کے استعمال سے نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس کی وجہ انڈوں میں پروٹین کی موجودگی ہے اور اسے کھانا معمول بنانا کچھ عرصے میں توند کی چربی گھلانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔
More News