ایل آر سی اے–کائزن پینٹ انڈر 15 اور انڈر 17 ٹورنامنٹس کی تیاریاں مکمل
2 • 23 Dec 2025
لاہور میں ایل آر سی اے–کائزن پینٹ انڈر 15 اور انڈر 17 کرکٹ ٹورنامنٹس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد کے مطابق ٹورنامنٹ کے انتظامی امور مکمل ہیں جبکہ حتمی سلیکشن کے لیے کھلاڑیوں کے کلائی ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
خواجہ ندیم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس آتے ہی ایسٹ، نارتھ اور ویسٹ زونز کی ٹیموں کا اعلان کر دیا جائے گا اور سلیکشن مکمل طور پر میرٹ پر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ زونل صدور، ایل آر سی اے جونئیر اکیڈمی اور ریجنل کوچز سلیکشن کے عمل میں سرگرم ہیں۔
صدر ایل آر سی اے نے امید ظاہر کی کہ لاہور ریجن کی ٹیمیں اس سال بھی قومی ایج گروپ ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی دکھائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایل آر سی اے–کائزن پینٹ اکیڈمی مستحق بچوں کو وظائف فراہم کر کے کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔