آسٹریلیا کا سب سے بڑا ملٹی کلچرل ایوارڈ رانا شاہد جاوید کے نام

3,5 • 20 Dec 2025

میلبرن (عبدالوحید ربانی) آسٹریلیا میں پاکستانی نژاد جسٹس آف دی پیس اور پاکستانی کمیونٹی کے معروف رہنماء رانا شاہد جاوید کو سال 2025 کے وکٹورین ملٹی کلچرل ایوارڈ فار ایکسی لینس سے نواز دیا گیا۔

میلبرن (عبدالوحید ربانی) آسٹریلیا میں پاکستانی نژاد جسٹس آف دی پیس اور پاکستانی کمیونٹی کے معروف رہنماء رانا شاہد جاوید کو سال 2025 کے وکٹورین ملٹی کلچرل ایوارڈ فار ایکسی لینس سے نواز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ریاست وکٹوریا میں کثیرالثقافتی ہم آہنگی، سماجی شمولیت اور کمیونٹی خدمات کے فروغ کے لیے دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز شمار ہوتا ہے۔ ایوارڈز کی تقریب گورنمنٹ ہاؤس میں وکٹورین ملٹی کلچرل کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی، جہاں تارکینِ وطن اور متنوع کمیونٹیز کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ اس موقع پر رانا شاہد جاوید نے کہا کہ یہ اعزاز دراصل کمیونٹی کارکنان اور رضاکاروں کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستانی کمیونٹی، اس کے رضاکاروں اور تمام پاکستانی کمیونٹی تنظیموں کے نام منسوب کیا۔